جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

اٹلی کے وزیراعظم نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

روم: اٹلی کے وزیراعظم جوزیپے کونتے نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

اٹلی کے صدارتی محل کے سرکاری بیان کے مطابق اطالوی وزیراعظم جوزیپے کونتے بڑے پیمانے پر اتحاد کے ساتھ دوبارہ حکومت بنانے کے لیے باضابطہ طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ میں نئی اکثریت کے لیے مشاورت بدھ کی سہ پہر سے شروع ہوگی۔

- Advertisement -

جوزیپے کونتے کا کہنا تھا کہ اس تقریر کے بعد ملک کے صدر کے پاس جاکر انہیں موجودہ حکومت کے خاتمے کی باقاعدہ اطلاع دوں گا اور اپنا استعفیٰ ان کے حوالے کروں گا۔

ایک بیان میں مستعفی وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ نئی حکومت مضبوط اور عوامی مفاد میں فیصلے کرنے میں مکمل آزاد ہوگی۔

اب نئی صورت حال کا اختیار صدر مملکت سیرجوماتریلا کے پاس ہے، صدر کسی لیڈر کو نئی حکومت بنانے کا کہتے ہیں یا الیکشن کا اعلان کرتے ہیں یہ کہنا قبل از وقت ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس سیاسی بحران اور وزیر اعظم کے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد یورپ کی تیسری بڑی معیشت کے حامل ملک اٹلی کا سیاسی مستقبل مزید غیر یقینی حالات سے دوچار ہوگیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں