تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

اٹلی: خاتون نے خود سے شادی رچا لی

روم: اٹلی کے دارلحکومت میں لورا نامی خاتون نے سالگرہ کے موقع پر خود سے شادی رچا لی، لڑکی کا کہنا ہے کہ اپنے آپ سے شادی کر کے میں بہت خوش ہوں۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کی خاتون شہری نے اپنی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر مہمانوں اور وکیلوں کی موجودگی میں خود سے شادی کی اور  سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

اطالوی میڈیا کے مطابق شادی کرنے والی خاتون کا نام لورا ہے جو ایک فٹنس کلب میں انسٹریکٹر کے امور سرانجام دے رہی ہیں، دلہن کا کہنا ہے کہ خود سے شادی کا خیال اُن کے دماغ میں پہلے سے تھا۔

لورا کا کہنا ہے کہ ’میں نے شادی کے فیصلے سے اپنے دوستوں اور رشتے داروں کو پہلے ہی آگاہ کردیا تھا کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ آدمی سے شادی کا مستقبل منصوبہ آئندہ نقصان دے سکتا تھا اس لیے میں اپنے فیصلے پر بہت خوش ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ 12 سال تک ایک ہی شخص سے منسلک رہنے کے بعد جب وہ رشتہ ختم ہوا تو میں نے آگے بڑھنے اور خوش رہنے کا فیصلہ کیا، میرا یقین ہے ہم سب سے زیادہ اپنے آپ سے ہی پیار کرسکتے ہیں۔

سلیف میرج کے نظریے کو فروغ دینے والی خاتون بٹ میسی کا کہنا ہے کہ ’خود سے شادی کرنے کا رجحان دنیا میں تیزی سے فروغ پارہا ہے جس کی کئی وجوہات ہیں اور اُن میں سب سے بڑی وجہ بے اعتباری ہے‘۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -