تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

کرونا وائرس سے نبرد آزما اٹلی سے چند تصاویر

روم : مہلک ترین وائرس کرونا کی وبا سے شدید متاثرہ ملک اٹلی کے شہریوں نے مشکل ترین حالات میں بھی ہمت نہیں ہاری اور لاک ڈاؤن کی صورتحال میں بھی جینا سیکھ لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی شہر ووہان سے تین ماہ قبل پھیلنے والے ہلاکت خیز وائرس کو عالمی ادارہ صحت عالمی وبا قرار دے چکا ہے، جس نے اب تک 2 لاکھ 20 ہزار 199 افراد کو اپنا شکار بنالیا۔

یہ مہلک ترین وبا انسانوں سے انسانوں میں پھیلتی ہے جس کے باعث اطالوی شہری گزشتہ کئی دنوں سے اپنے گھروں میں قید ہوکر رہ گئے ہیں تاکہ وائرس سے متاثر نہ ہوں۔

اطالوی حکومت نے وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کےلیے شہریوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کررکھی ہے جبکہ اسکولوں اور دفاتر کو بھی مکمل طور پر بند کرکے ملک کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔

ایسے حالات میں جب جینا بھی دشوار ہوجائے اور ہر طرف مایوسی ہی مایوسی چھائی ہو، اطالوی شہریوں نے اپنی کھڑکیوں، بالکونیوں میں آکر اپنے پڑسیوں سے ملاقاتیں شروع کردی تاکہ ایک دوسرے کو حوصلہ بھی دے سکیں اور بوریت بھی دور کرسکیں۔

اٹلی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری اپنی اپنی بالکونیوں میں آکر اپنے پڑوسیوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں جبکہ کچھ شہری اپنی کھڑکیوں میں آکر سماجی امور انجام دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

تصویر میں شہری اپنے بالکونی میں کھڑے ہوکر موبائل کی لائٹیں جاکر دیگر لوگوں کو لاک ڈاؤن کی صورتحال میں بھی جینے کا طریقہ بتا رہے ہیں اور ہمت دے رہے ہیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرونا وائرس سے بچنے کےلیے گھر میں محصور ایک بچہ اپنی بالکونی میں آخر وائلن بجارہا ہے تاکہ اپنی اور اپنے پڑوسیوں کی بوریت دور کرسکے۔

واضح رہے کہ چین کے بعد کرونا وائرس کی وبا نے اٹلی کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے جہاں پورا ملک لاک ڈاؤن ہوچکا ہے اور ابتک 2،978 افراد ہلاک جبکہ 35 ہزار 713 شہری متاثر ہیں۔

Comments

- Advertisement -