تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

کرونا وائرس، اٹلی سے اچھی خبر، 21 روز میں‌ سب سے کم ہلاکتیں

روم: اٹلی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا سے 431 اموات ہوئیں جو گزشتہ تین ہفتوں کے دوران سب سے کم تعداد ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی میں کرونا کی وبا تھمنے لگی ہے جس کی وجہ سے اب وہاں نئے کیسز تیزی سے رپورٹ نہیں ہورہے جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

ایک روز قبل اٹلی میں 619 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی تھیں جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 19 ہزار 899 تک پہنچ گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق اٹلی میں نئے کیسز کی تعداد کم ہوکر 4092  تک پہنچ گئی جبکہ ایک روز میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 4600 سے زائد تھی۔

رپورٹ کے مطابق اٹلی میں کرونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد اضافے کے بعد 34 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اٹلی کی حکومت کی جانب جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق آئی سی یو میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 9ویں روز  بھی کم رہی۔

اٹلی میں اس وقت متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار ہے۔ دنیا بھر میں مجموعی صورت حال کی بات کی جائے تو متاثرہ ممالک میں امریکا سرفہرست ہے جہاں 5 لاکھ 37 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، دوسرے نمبر پر اسپین جہاں 1 لاکھ 66 ہزار مریض سامنے آئے۔

Comments

- Advertisement -