تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

اٹلی میں انتخابات کے بعد حکومت سازی کے لیے رسہ کشی

اٹلی: یورپ کی چوتھی بڑی معیشت انتخابات کے بعد اقتدار کے حصول کے لیے رسہ کشی جاری ہے ‘ کوئی بھی جماعت تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہے‘ اینٹی اسٹیبلشمنٹ فائیو اسٹار پارٹی نمایاں تعداد میں ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق جنوبی یورپ میں واقع ملک اٹلی میں اتوار کے روز ہونے والےانتخابات کے نتائج جاری کردیے گئے ہیں‘ اسٹیبلشمنٹ مخالف د وجماعتوں کا دعویٰ ہے کہ ان کی جماعت حکومت بنانے کی زیادہ حقدار ہے۔

جاری کردہ نتائج کے مطابق عوام میں مقبول فائیو اسٹار موومنٹ ایک تہائی ووٹ لے کر سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی ہے تاہم وہ بھی حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ دوسری جانب اینٹی امیگرینٹ لیگ کا کہنا ہے

کہ وہ سنٹر رائٹ الائنس کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ اس پیچیدہ صورتحال کے تحت حکومت کے تشکیل کے لیے ہونے والے مذاکرات اور اتحاد سازی میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔ سابق وزیراعظم میٹیو رینزی جو کہ سنٹر لیفٹ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما ہے‘

انہوں نے اپنی جماعت کی ناقص کارکردگی کے سبب استعفیٰ دیا تھا‘ ان کی جماعت 20 فیصد ووٹ بھی حاصل کرپائی۔

ان کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت کسی بھی ’نظام مخالف اتحاد‘ کا حصہ بننے کےبجائے اپوزیشن میں بیٹھنا پسند کرے گی۔ ان کی جماعت اور فار رائٹ لیگ نے ایوانِ زیریں میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں اور لیگ کو ان پر تین فیصد سے برتری حاصل ہے۔

اينٹی اسٹيبلشمنٹ اور نظام کی مخالفت کرنے والی ’فائيو اسٹار موومنٹ‘ کو ڈالے گئے ووٹوں ميں اضافہ ہوا ہے اور وہ سب سے بڑی انفرادی پارٹی کے طور پر سامنے آئی۔ پارٹی کے حق ميں اکتيس فيصد ووٹ ڈالے گئے۔ مرکز سے بائيں بازو کی طرف جھکاؤ رکھنے والی حکمراناتحاد کو تئيس فيصد ووٹ مل سکے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -