منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

روزگار کیلئے اٹلی جانے والے خواہشمند افراد کیلیے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

روم : اطالوی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ بیرون ممالک سے روزگار کیلئے اٹلی آنے والے غیرملکیوں کی ملازمتوں کے لیے مواقع مزید وسیع کرے گی۔

اس سلسلے میں یہ فیصلہ گیا ہے کہ اٹلی سال 2022 کے لیے تارکین وطن کے ورک پرمٹ کوٹے میں مزید اضافہ کرے گا۔

اس حوالے سے غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی حکومت کا کہنا ہے کہ اس سال مجموعی طور پر 75,000 افراد کو کام کے لیے اٹلی پہنچنے کی اجازت دی جائے گی۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق اس کا مطلب یہ ہے کہ تارکین وطن کے کوٹے سے متعلق اٹلی کے 2022 کے حکم نامے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 5ہزار ملازمتیں زیادہ ہوں گی۔

اطالوی وزیر داخلہ لوسیانا لامورگیس نے کہا ہے کہ حکام نے یہ فیصلہ اس لیے کیا ہے کیونکہ اٹلی میں اس وقت متعدد اور مخصوص شعبہ جات میں افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے۔

روم، اٹلی میں ٹریوی فاؤنٹین کی صفائی کرنے والا کارکن

وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ایسے افراد کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے جنہیں کام کے مقاصد کے لیے اٹلی میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس کا تعلق یوکرین کی جنگ کے ساتھ ساتھ اس خطرے کے ساتھ بھی ہے کہ اناج کا بحران مہاجرین کی ایک لہر کا باعث بن سکتا ہے۔

وزیر کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اٹلی کابینہ میں اس فیصلے پر جلد سے جلد عمل درآمد کیلئے طریقہ کار کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے کیونکہ مخصوص شعبوں میں ملازمین کی شدید کمی ہے۔

مزید برآں وزیر نے نشاندہی کی کہ وزیر محنت اور تعمیراتی شعبے کی تنظیموں کے درمیان 16 مئی کو ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے تھے تاکہ تقریباً 3,000 تارکین وطن کو لایا جاسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں