جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

اٹلی: طوفانی بارشوں، ژالہ باری اور سیلاب سے چھ افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

وینس: اٹلی میں موسلا دھار بارشوں، ژالہ باری اور سیلاب سے مختلف حادثات میں چھ افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے کئی شہروں میں بارش کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، وینس کی بیش تر عمارتوں میں پانی داخل ہوگیا، شہر کی سڑکوں پر پانی کھڑا ہے، زندگی معطل ہوچکی ہے۔

پانی پر تیرنے والا شہر وینس آج پانی میں ڈوبا ہوا دکھائی دیتا ہے، حکام کے مطابق وینیس کا پچھتر فیصد حصہ بارشوں سے متاثر ہو ا ہے۔

- Advertisement -

شہر کے مشہور علاقے سینٹ مارک اسکوائر پر گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہے۔

اٹلی کے مختلف شہروں میں سڑکیں، گلیاں، ہوٹل، مکانات پانی سے بھر گئے ہیں، تیز ہواؤں کے باعث درخت اکھڑ گئے، ٹریفک حادثات اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث آمدورفت معطل ہوگئی۔

اٹلی کے مختلف شہروں میں ژالہ باری بھی ہوئی، حکام نے خراب موسم کے باعث ریڈ الرٹ جاری کر دیا۔


مزید پڑھیں: اردن کے مختلف علاقوں میں بارشیں، 5 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق


موصولہ اطلاعات کے مطابق قدرتی آفات کی لپیٹ میں آخر کر چھ افراد ہلاک ہوگئے، خراب موسم کے باعث ریڈ الرٹ جاری کر دیا، حکام نے ہدایت کی ہے کہ شہری غیرضروری طور پر باہر نہ نکلیں۔

ماہرین موسمیات کے مطابق تیز بارشوں اور ہوائوں کا زور آئندہ چند روز میں دن توڑ دے گا، حکام معمولات زندگی بحال کرنے کے لیے بھی سرگرم ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں