ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

اٹلی کا 100 فلسطینی بچوں کے علاج کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اٹلی غزہ کے فلسطینی بچوں کا علاج کرے گا۔

وزیر دفاع گیڈو کروسیٹو نے ایک بیان میں کہا کہ اٹلی نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ سے 100 فلسطینی بچوں کو اسپتال میں علاج کے لیے لائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سنگین انسانی بحران کے دوران کوئی بھی شخص لاتعلق نہیں رہ سکتا کیونکہ یہ سیاست سے زیادہ ایک اخلاقی فرض ہے۔

- Advertisement -

پہلے 30 بچوں کو ہوائی جہاز کے ذریعے مصر کے راستے منتقل کیا جائے گا اور 30 بچوں کے دوسرے گروپ کو مصر سے سمندر کے ذریعے اٹلی لایا جائے گا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ بقیہ 40 کو اٹلی کیسے لے جایا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکا، کینیڈا، جرمنی، فرانس اور اٹلی سمیت برطانیہ بھی غزہ جنگ میں اسرائیل کا حامی ہے۔

اس سے قبل ترکیہ نے سیکڑوں فلسطینی مریضوں کا علاج کے لیے اپنے ملک منتقل کیا ہے جن میں کینسر اور وبائی امراض میں مبتلا افراد شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ غزہ کے قریب فیلڈ اسپتال قائم کرنے کے لیے بحری جہاز بھی تعینات کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں