بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں گلیشیئر پھٹنے کے بعد سرنگ منہدم ہوئی جبکہ کئی علاقوں میں سیلاب بھی آیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
بھارتی ریاست اتر کھنڈ میں گلیشیر پھٹنے کے باعث آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی ہے، سیلابی ریلے کے تیز بھاؤ نے رشی گنگا پاؤر پراجیکٹ کی دیواریں منہدم کردیں۔
گلیشیر پھٹنے سے دریائے دھولی گنگا میں سیلاب آیا، جس کے نتیجے میں چمولی ضلع کے ندی کے کنارے میں واقع بستی کے مکینوں پر قیامت گزری، سیلابی ریلا ڈیڑھ سو سے زائد افراد کو بہا لے گیا، جن میں سے دس کی لاشیں مل گئیں ہیں۔
سیلاب کے نتیجے میں رشی گنگا پاور پراجیکٹ کو بھاری نقصان پہنچا جس کی دیواریں منہدم ہوگئیں اور مشینری بھی متاثر ہوئی، ممکنہ سیلاب کے پیش نظر بھارتی حکومت نے چمولی سے ہری دوار تک ہائی الرٹ کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: ترکی زلزلہ، چار روز بعد بچی معجزانہ طور پر زندہ برآمد
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں گلیشیر پھٹنے کے باعث تباہی، اہم ڈیم کو نقصان
اتراکھنڈ کے چیف سکریٹری اوم پرکاش نے بتایا کہ گلیشیر ٹوٹنے کے بعد چمولی ضلع میں سیلاب آیا، جس کی زد میں بی آر او کا زیر تعمیر پل آیا جبکہ سرنگ بھی منہدم ہوئی۔
#WATCH | Uttarakhand: ITBP personnel rescue one person who was trapped in the tunnel near Tapovan dam in Chamoli.
Rescue operation underway.
(Video Source: ITBP) pic.twitter.com/RO91YhIdyo
— ANI (@ANI) February 7, 2021
ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں کام شروع کردیا ہے۔ ریسکیو کے دوران ایس ڈی آر ایف کے رضاکاروں نے سرنگ کے ملبے میں پھنسے نوجوان کو کئی گھنٹے بعد زندہ نکالا۔
فلاحی ادارے کے رضا کاروں نے چمولی میں واقع ڈیم کے قریب گرنے والی سرنگ کے ملبے سے لوگوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن کیا، اس دوران رضاکاروں کو ایک شخص کی آواز آئی جس کا انہوں نے تعین کرنے کے بعد گڑھا کیا اور اندر ملبے میں پھنسے شہری کو نکالا۔ شہری نے دوبارہ زندگی ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور وہ وہیں زمین پر ہی خوشی میں گر گیا۔