اشتہار

پاکستان اور اٹلی کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزارت خارجہ میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے، وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں رونما تبدیلیوں نے سب کو حیرت میں ڈال دیا، افغانستان سے متعلق تمام اندازے ،پشین گوئیاں غلط ثابت ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق اطالوی وزیر خارجہ لیوگی دے مایو پاکستانی وزارت خارجہ پہنچے ، جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا ، وزارت خارجہ میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔

پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور اطالوی وفد کی قیادت اٹلی کے وزیر خارجہ لیوگی دے مایو نے کی، اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں آپ کو پاکستان آمد پرخوش آمدیدکہتا ہوں۔

- Advertisement -

وزیر خارجہ نے کورونا کے دوران اٹلی میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اٹلی کے کورونا کاپھیلاؤ روکنے کیلئے اقدامات قابل تحسین ہیں، ہمیں محدود وسائل کے باوجودوبا پر قابو پانے میں کافی مددملی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان ،اٹلی کیساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور یورپی یونین ،یواین سطح پر پاکستان ،اٹلی میں مربوط اشتراک ہے جبکہ علاقائی و عالمی امور پر پاکستان،اٹلی کے نقطہ نظرمیں مماثلت حوصلہ افزا ہے۔

وزیر خارجہ نے جی ایس پی پلس، فیٹف پراٹلی کی حمایت پر اطالوی وزیرخارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا عمران خان یورپین ممالک سےافغان صورتحال پررابطےمیں ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے اٹلی کی جی 20 کی صدارت سنبھالنے پراطالوی وزیر خارجہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا جی 20 کی طرف سے افغان صورتحال پر کانفرنس خوش آئند ہے۔

افغانستان کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں رونما تبدیلیوں نے سب کو حیرت میں ڈال دیا، افغانستان سےمتعلق تمام اندازے ،پشین گوئیاں غلط ثابت ہوئیں، طالبان قیادت کی جانب سے آنے والے بیانات حوصلہ افزاہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری پرذمہ داری ہےافغانوں کیساتھ یکجہتی کامظاہرہ کریں، عالمی برادری کوافغانستان کی مددکیلئےٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، امن مخالف عناصرپر بھی کڑی نظر رکھنا ہوگی جو امن سبوتاژ کرسکتےہیں۔

وزیر خارجہ نے اطالوی ہم منصب کو اپنے حالیہ چار ملکی دورے کی بابت آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ افغانستان میں قیام امن کا فائدہ خطے کو یکساں طورپرہوگا۔

اطالوی وزیر خارجہ نے افغانستان سے انخلاکے عمل میں معاونت پرشکریہ ادا کیا اور دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان پارلیمانی روابط کے فروغ پراتفاق کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں