وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں مریم نواز کےبیانیے کی وجہ سے ن لیگ کو اتنی بری شکست کا سامناہوا اگر تھوڑی شرم ہے تو بلاول اورمریم کوخوداستعفیٰ دےدیناچاہیے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آزادکشمیر میں56فیصد سے زائد ٹرن آؤٹ رہا عوام نے پی ٹی آئی کوتاریخی کامیابی دلائی ہمارےدل کشمیریوں کیساتھ ڈھڑکتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ دھاندلی کےالزامات لگانے کےبجائے اپنے گریبان میں جھانکناچاہیے پیپلزپارٹی اورن لیگ کے اندر ایک نئی لیڈشپ آنی چاہیے ن لیگ اور پی پی قیادر کو مریم اور بلاول سے استعفیٰ لیناچاہیے تھوڑی شرم ہے تو بلاول اورمریم کوخوداستعفیٰ دےدیناچاہیے مریم نواز کےبیانیے کی وجہ سے ن لیگ کو اتنی بری شکست کا سامناہوا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کی ملاقات کےاثرات آزادکشمیرمیں نظرآئے ن لیگ کوسیکیورٹی اداروں پر تنقیدکاجواب ملاہے تاریخی کامیابی کے بعد دھاندلی کا بیانیہ تو اپنے آپ مر جاتا ہے جب کہ زرداری کی برتھ ڈے پر بلاول نے تحفہ دیا ہے، 4صوبوں کی زنجیرپیپلزپارٹی اب مزید سکڑ گئی ہے اور 2023کےانتخابات میں پیپلزپارٹی کاسندھ میں بھی یہی حال ہوگا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام نےپی ٹی آئی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے کشمیر کے لوگ عمران خان کو سفیر کے طورپر دیکھتے ہیں،5اگست کووزیراعظم کشمیرتشریف لےجارہےہیں کشمیرکےلوگوں نے عمران خان کی پالیسی کومانا ہم کشمیریوں کو ہم اپنی روح کا حصہ سمجھتے ہیں۔