اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

او آئی سی کے اجلاس میں بھارت کو بلانا کشمیریوں سے زیادتی ہے: لارڈ قربان

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی پارلیمنٹ کے رکن لارڈ قربان کا کہنا ہے کہ او آئی سی اسلامی ممالک کا بلاک ہے اس میں بھارت کو خصوصی مہمان کے طور پر دعوت دینا کشمیریوں سے زیادتی ہے۔

برطانوی شہر سلاؤ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لارڈ قربان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے بجا طور پر او آئی سی کا بائیکاٹ کیا، بھارت مظلوم کشمیریوں پر ظلم کررہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر عالمی طاقتوں کو حل کرنا چاہیے۔

دوسری جانب یورپی دارالحکومت برسلز میں یورپی ہیڈکوارٹرز کے سامنے بھارتی جنگی جنون اور مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

احتجاج کی قیادت چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے کی، اس موقع پر مظاہرین نے مسئلہ کشمیر کے فوری حل کا مطالبہ کیا۔

مودی ووٹوں کیلئے کشمیر میں ایڈونچر کروا سکتے ہیں: لارڈ قربان

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں برطانوی دارالامرا کے رکن لارڈ قربان کا کہنا تھا کہ چند ہفتے قبل برطانوی وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا سے ملاقات ہوئی انہیں بتایا مودی ووٹوں کے لیے کشمیر میں ایڈونچر کروا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں فائرنگ کرکے 4 کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں