پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

آج کل کے زمانے میں بیٹوں کیلیے دلہن ڈھونڈنا ناممکن بن چکا، صبا فیصل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ آج کل کے زمانے میں بیٹوں کے لیے دلہن ڈھونڈنا ناممکن بن چکا ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ صبا فیصل کے چھوٹے صاحبزادے ارسلان فیصل کی شادی دو ہفتے قبل ہوئی تھی، جس میں اداکارہ نے اہل خانہ کے ہمراہ رقص بھی کیا تھا۔

ارسلان فیصل کی شادی میں شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئی تھیں۔

- Advertisement -

تاہم گزشتہ دنوں صبا فیصل نے نجی ٹی وی کے شو میں کہا کہ ’بیٹے نے میری پسند کی لڑکی سے شادی کی جس پر فخر ہے کیونکہ میں نے ماں ہونے اور بیٹے نے بیٹا ہونے کا حق ادا کردیا۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ آج کل کے زمانے میں دلہن ڈھونڈا مشکل ہی نہیں ناممکن بن چکا ہے۔

ان کے مطابق انہیں نہیں لگتا کہ آج کے وقت میں مائیں اتنی بڑی ذمہ داری ادا کر سکتی ہیں کہ وہ بیٹوں کے لیے اچھی دلہن تلاش کریں۔

بیٹے کی دلہن میں کیا تلاش کر رہی تھیں کہ سوال پر صبا فیصل نے بتایا کہ وہ اپنی بہو میں آداب تلاش کر رہی تھیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ان کا اپنا خیال ہوتا ہے کہ ہر گھر میں بڑوں کی بات کو اہمیت اور عزت دی جانی چاہئیے، اس لیے وہ ایسی لڑکی تلاش کر رہی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں