تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بطخ کے بچے کی تصویر نے سب کو چکرا کر رکھ دیا

انٹرنیٹ پر ویسے تو آئے روز ایسی دلچسپ اور حیرت انگیز تصاویر وائرل ہوتی ہیں، جنہیں‌ دیکھ کر صارفین ششدر رہ جاتے ہیں، مگر اب کی بار ایک بطخ کے بچے کی تصویر نے سب کو گھما کر رکھ دیا۔

فوٹو گرافی ایک ایسا فن ہے جس کو منوانے کے لیے تصاویر بنانے کے شوقین افراد اپنے کیمرے میں اچھے سے اچھے منظر کو محفوظ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ دنیا اُن کی صلاحیتوں کی معترف ہوسکے۔

فوٹو گرافر حضرات اور اس شعبے سے وابستہ لوگ اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ ایک اچھا کلک نہ صرف کسی بھی کیمرہ مین کو  مشہور کرتا ہے بلکہ یہی اُن کے مستقبل کا اچھا لمحہ ہوتا ہے۔

آج کل زندگی کے ہر لمحے کو تصاویر میں قید کرنا نہایت ضروری ہوگیا ہے، اس ضرورت کے ساتھ بہترین کیمرے (جو کہ زیادہ تر اسمارٹ فونز میں ہوتے ہیں) اور نئی نئی کیمرہ ٹرکس بھی سامنے آتی جارہی ہیں۔ اچھی تصویر لینے کے لیے کیمرے کے اچھا ہونے کے ساتھ طریقہ ہو تو   تصاویر اور بھی خاص اور خوبصورت ہوجاتی ہیں۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بطخ کا چھوٹا سا بچہ پانی میں چونچ ڈالے موجود ہے اور اُس کی 8 آنکھیں ہیں۔ ان تصاویر کی انوکھی بات یہ ہے کہ ہر تصویر میں بطخ کے بچے کی 8 آنکھیں نظر آرہی ہیں۔

تصویر دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین بہت زیادہ حیران ہوئے اور وہ اس پر مختلف قیاس آرائیاں‌ کرنے گلے، مگر جب فوٹو گرافر نے خود اس تصویر کے پیچھے چھپی خصوصیت بیان کی تو  سب کو یقین آیا کیونکہ ہر شخص کہہ رہا تھا کہ اس کی دو آنکھیں ہوتی ہیں تو 8 کیسے ہوگئیں؟۔

تصاویر کو جب آپ غور سے دیکھیں گے تو انداز ہوگا کہ بطخ کے بچے نے جب پانی میں چونچ ماری تو اُس کی آنکھوں کا عکس دو جگہ پر نمودار ہوا۔

بطخ کے ننھے بچے کی یہ تصاویر ڈیو مین نامی فوٹوگرافر نے 20 منٹ میں کھینچیں۔ جس نے ڈیلی میل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  یہ اپنی نوعیت کی منفرد تصاویر ہیں۔ فوٹوگرافر نے یہ بھی بتایا کہ بطخ کا بچہ پانی میں اکیلا لطف اندوز ہورہا تھا اور اُسے کسی چیز کا خوف بھی نہیں تھا۔

Comments

- Advertisement -