مانچسٹر سٹی کے باس پیپ گارڈی اولا غزہ کی صورتحال پر رنجیدہ ہو گئے۔
پیپ گارڈی اولا نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملنے پر جذباتی تقریر میں کہا کہ غزہ کی صورتحال دردناک ہے اسے دیکھ کر درد محسوس کرتا ہوں یہ کسی نظریے یعنی تم غلط میں درست کی بات نہیں بلکہ زندگی سے محبت کی بات ہے۔
انگلش پریمیئر لیگ کلب کے ہسپانوی مینیجر نے پیر کو مانچسٹر یونیورسٹی میں اعزازی ڈگری حاصل کرنے کے بعد سامعین سے خطاب کرتے ہوئے "ناانصافی کے سامنے” خاموش رہنے کا انتخاب کرنے کے بجائے دنیا سے بات کرنے پر زور دیا۔
مینیجر کا کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیل کی جنگ کے دوران مارے جانے والے بچوں کی تصاویر "تکلیف دہ” ہیں اور انہیں "سخت پریشان” کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بہت تکلیف دہ ہے جو ہم غزہ میں دیکھ رہے ہیں اس سے میرے پورے جسم کو تکلیف ہوتی ہے، شاید ہم سوچیں کہ جب ہم چار سالہ لڑکوں اور لڑکیوں کو بموں سے مارے جاتے یا کسی اسپتال میں مارے جاتے دیکھتے ہیں ہوشیار رہو – اگلے چار یا پانچ سال کے بچے ہمارے ہوں گے۔
اپنے تین بچوں ماریا، ماریئس اور ویلنٹینا کا تذکرہ کرتے ہوئے گارڈیوولا نے کہا کہ جب سے غزہ میں ڈراؤنا خواب شروع ہوا ہے جب بھی وہ اپنی دو بیٹیوں اور بیٹے کو دیکھتے ہیں تو انہیں غزہ کے بچوں کی یاد آتی ہے، جس سے وہ بہت خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔