دبئی: پی ایس ایل سیزن فور کے چوتھے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن فور کے چوتھے میچ میں ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی، اسلام آباد نے 125 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو 126 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی پہلی وکٹ 3 رنز پر گری جب چارلس بغیر کوئی رن بنائے وقاص مقصود کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، دوسری وکٹ شادی مسعود کی گری جب وہ 26 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔
تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ایونس تھے انہوں نے 15 رنز بنائے، حماد اعظم اور آندرے رسل بالترتیب 14 اور 16 رنز بنائے۔
شاہد آفریدی اور شعیب ملک نے ناقابل شکست 16 اور 31 رنز کی اننگز کھیلی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ وقاص مقصود اور محمد سمیع کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
CLASSIC BOOM BOOM!@SAfridiOfficial wins it for Multan Sultans in his very fashion. @MultanSultans win by 5 wickets
Scorecard and ball-by-ball details 👉 https://t.co/Wl3M9NYWai#PSL2019 #IUvMS #KhelDeewanoKa #CricketForAll pic.twitter.com/fdxDvrX1qB
— Cricingif (@_cricingif) February 16, 2019
واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی ایونٹ میں یہ دوسری شکست ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک میچ جیتا اور ایک ہارا ہے۔
قبل ازیں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 125 رنز بناسکی اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 126 رنز کا ہدف دے دیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ لک رونکی نے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور سمیٹ پٹیل 20 رنز بنا کر نمایاں رہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے باقی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے جنید خان، علی شفیق اور شاہد خان آفریدی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عرفان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
دبئی کے اسٹیڈیم میں آج ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع کا کہنا ہے کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
Sultans has managed to restrict United, who at one point were eyeing a big total, to 125 runs!
Can the @MultanSultans chase it?
#HBLPSL #KhelDeewanoKa #IUvMA pic.twitter.com/YFENIz5AOJ— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 16, 2019
2 سیزنز کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ نے اس سیزن میں بھی فاتحانہ آغاز کیا اور پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔
دوسری جانب ملتان سلطان کا یہ دوسرا میچ ہے اور وہ پہلے میچ کی شکست کے بعد دوسرا میچ جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔
ملتان سلطانز نے اپنے پہلے میچ میں کراچی کنگز سے 7 رنز سے شکست کھائی تھی۔
ملتان سلطانز کی ٹیم میں کپتان شعیب ملک، علی شفیق، ڈی جے کرسٹین، حماد اعظم، جنید خان، محمد عباس، محمد الیاس، محد عرفان، شان مسعود، شاہد آفریدی، نعمان علی اور قیس احمد شامل ہیں۔
اسلام آباد کی ٹیم میں محمد سمیع کپتان، رضوان حسین، لک رونچی، فل سالٹ، حسین طلعت، کیمرون ڈیلپورٹ، آصف علی، فہیم اشرف، شادان خان، سمیٹ پٹیل اور وقاص مقصود شامل ہیں۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل 4 میں 6 ٹیموں کے درمیان 34 مقابلے ہوں گے، ابتدائی 26 میچ متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے، ابو ظہبی پہلی مرتبہ پی ایس ایل میچز کی میزبانی کرے گا۔
پی ایس ایل 4 کے آخری 8 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ 7 سے 17 مارچ تک میچز لاہور اور کراچی میں ہوں گے، لاہور میں 9، 10 اور 12 مارچ کو میچز کھیلے جائیں گے۔
بعد ازاں کراچی میں 7، 10، 13، 15 اور 17 مارچ کو میچز کھیلے جائیں گے، 17 مارچ کو لیگ کا فائنل بھی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔