دبئی: پاکستان سپرلیگ کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے نوجوان بلے باز حسین طلعت کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت ملتان سلطانز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کے چھٹے میچ میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد کی ٹیمیں مد مقابل تھیں، مصباح الحق انجری کے باعث میچ سے باہر ہیں اس لیے یونائیٹڈ کی سربراہی رومان رئیس نے کی جبکہ سلطانز کی قیادت شعیب ملک نے کی۔
سلطانز نے ہدف دینے کے لیے بیٹنگ کا آغاز کیا تو کمارسنگاکارا اور احمد شہزاد اوپننگ کے لیے آئے مگر صرف 8 رنز کے مجموعی اسکور پر سنگاکارا پویلین لوٹ گئے، اسی طرح نئے آنے والے بیٹسمین 15 ، 19، 31 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، پولارڈ اور کپتان شعیب ملک نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی جس کے باعث ٹیم 113 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوئی۔
دبئی میں بارش کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ اورملتان سلطانز کا میچ تاخیر سے شروع ہوا، بارش اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے رحمت ثابت ہوئی کیونکہ سلطانز کے کپتان اور پولارڈ کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی 20 رنز سے زیادہ ہدف نہ بنا سکا۔
فائنل اسکور کارڈ
سلطانز کی جانب سے شعیب ملک 35، پولارڈ 28 کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ رومان رئیس تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے باؤلرز کی فہرست میں نمبر ون رہے علاوہ ازیں محمد سمیع اور اینڈری رسل نے 2 ، 2 کھلاڑی جبکہ اسٹیفن فن نے 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو جیت کے لیے 114 رنز کا ہدف دیا، بارش کے باعث ملک الیون کا کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا، ہدف کے تعاقب میں یونائیٹڈ کی بیٹنگ لائن کو مشکلات کا سامنا رہا تاہم نوجوان بلے باز کے حسین طلعت کے 45 رنز ٹیم کی فتح کی وجہ بنے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ اننگز کا مختصر خلاصہ
ساتویں نمبر پر آنے والے بیٹسمین حسین طلعت نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 34 گیندوں پر 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 38 رنز اسکور کیے اور ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
حسین طلعت کی شاندار بیٹنگ
SIX! 15.5 Shoaib Malik to Hussain Talat
Watch ball by ball highlights at https://t.co/4YETuyeumR#MSvIU #HBLPSL #Cricingif #PSL2018 pic.twitter.com/WBOcDrkSJF
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 25, 2018
SIX! 16.2 Sohail Tanvir to Hussain Talat. 100 comes up for Islamabad United!
Watch ball by ball highlights at https://t.co/4YETuyeumR#MSvIU #HBLPSL #Cricingif #PSL2018 pic.twitter.com/EhKwT6ZBjf
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 25, 2018
SIX! 16.5 Sohail Tanvir to Hussain Talat
Watch ball by ball highlights at https://t.co/4YETuyeumR#MSvIU #HBLPSL #Cricingif #PSL2018 pic.twitter.com/uO0inJwW89
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 25, 2018
Hussain Talat scores the match-winning 4 for Islamabad United!
Watch ball by ball highlights at https://t.co/4YETuyeumR#MSvIU #HBLPSL #Cricingif #PSL2018 pic.twitter.com/n9N5BnBv1c
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 25, 2018
سلطانز کے لیگ اسپینر عمران طاہر نے گیارہویں اوور میڈن کروایا میں یکے بعد دیگرے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے پویلین روانہ کیا، یونائیٹڈ کی ٹیم اوور میں کوئی رن نہ بنا سکی، پندرہویں اوور کے اختتام پر مصباح الیون نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنائے۔
OUT! 10.2 Imran Tahir to Asif Ali
Watch ball by ball highlights at https://t.co/4YETuyeumR#MSvIU #HBLPSL #Cricingif #PSL2018 pic.twitter.com/offMM13vXq
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 25, 2018
ساتویں اوور کی تیسری بال پر والٹن جنید خان کی گیند پر شارٹ کھیلنے کےچکر میں احمد شہزاد کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے یوں اسلام آباد یونائیٹڈ کو تیسرے نقصان کا سامنا کرنا پڑا، دسویں اوور کے اختتام پر اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 3 وکٹوں کے نقصان پر 63 تک پہنچا۔
OUT! 7.3 Junaid Khan to Chadwick Walton
Watch ball by ball highlights at https://t.co/4YETuyeumR#MSvIU #HBLPSL #Cricingif #PSL2018 pic.twitter.com/n8Lj8YlZJO
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 25, 2018
ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ایل رونچی اور ڈبیو کرنے والے شہزادہ فرحان اوپننگ کے لیے آئے، رونچی بغیر کھاتہ کھولے محمد عرفان کی تیسری ہی گیندر پر پویلین روانہ ہوئے، عمران طاہر نے شہزادہ فرحان کو چوتھے اوور کی دوسری بال پر کلین بولڈ کیا، پانچ اوور کے اختتام پر یونائیٹڈ کی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 38 رنز بنائے۔
OUT! 0.3 Mohammad Irfan to Luke Ronchi
Watch ball by ball highlights at https://t.co/4YETuyeumR#MSvIU #HBLPSL #Cricingif #PSL2018 pic.twitter.com/hVSO0YbFDv
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 25, 2018
OUT! 4.2 Imran Tahir to Sahibzada Farhan
Watch ball by ball highlights at https://t.co/4YETuyeumR#MSvIU #HBLPSL #Cricingif #PSL2018 pic.twitter.com/a4Sl4mHEax
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 25, 2018
ملتان سلطانز اننگز کا مختصر خلاصہ
سولہویں اوور میں شعیب ملک 35 کے انفرادی جبکہ 95 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے، نئے آنے والے کھلاڑی سیف بدر 105، سہیل تنویر 108، عمران طاہر 109 محمد عرفان 113 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے، آخری کے پانچ کھلاڑیوں نے مجموعی اسکور میں صرف 18 رنز کا اضافہ کیا۔
OUT! 16.2 Andre Russell to Shoaib Malik
Watch ball by ball highlights at https://t.co/4YETuyeumR#MSvIU #HBLPSL #Cricingif #PSL2018 pic.twitter.com/SJ327SxEJ8
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 25, 2018
OUT! 17.5 Rumman Raees to Saif Badar
Watch ball by ball highlights at https://t.co/4YETuyeumR#MSvIU #HBLPSL #Cricingif #PSL2018 pic.twitter.com/wl3xsSc6om
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 25, 2018
OUT! 19.1 Rumman Raees to Imran Tahir
Watch ball by ball highlights at https://t.co/4YETuyeumR#MSvIU #HBLPSL #Cricingif #PSL2018 pic.twitter.com/oL84quQxzn
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 25, 2018
OUT! 19.5 Rumman Raees to Junaid Khan
Watch ball by ball highlights at https://t.co/4YETuyeumR#MSvIU #HBLPSL #Cricingif #PSL2018 pic.twitter.com/FPgWKgiKHK
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 25, 2018
اسلام آباد کے قائد شعیب ملک نے اور کیون پولارڈ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی، 14ویں اوور کی دوسری بال پر پولارڈ 28 کے انفرادی جبکہ 85 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے یوں پندرہویں اوور کے اختتام پر ملک الیون نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز اسکور کیے۔
SIX! 11.2 Shadab Khan to Shoaib Malik
Watch ball by ball highlights at https://t.co/4YETuyeumR#MSvIU #HBLPSL #Cricingif #PSL2018 pic.twitter.com/nz0cS6W178
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 25, 2018
SIX! 14.2 Andre Russell to Kieron Pollard
Watch ball by ball highlights at https://t.co/4YETuyeumR#MSvIU #HBLPSL #Cricingif #PSL201 pic.twitter.com/Mqmkde5H3I
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 25, 2018
پولارڈ نے 19 گیندوں پر 1 چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے اور اینڈری روسیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے
OUT! 14.4 Andre Russell to Kieron Pollard
Watch ball by ball highlights at https://t.co/4YETuyeumR#MSvIU #HBLPSL #Cricingif #PSL2018 pic.twitter.com/WNyt6oWxon
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 25, 2018
یونائیٹڈ کی ٹیم نے چھٹے اوور سے محتاط انداز میں بیٹنگ کی اور کپتان شعیب ملک نے آکر کریز سنبھالی، آٹھویں اوور کی دوسری بال پر اوپنر احمد شہزاد 11 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے، دس اوور کے اختتام پر یونائیٹڈ کی ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر 45 رنز بنائے۔
بارش کے بعد میچ کا آغاز ہوا تو پہلے ہی اوور میں کمار سنگاکارا کا کیچ ڈراپ ہوا تاہم اگلے ہی اوور میں سنگاکارا سلپ میں کیچ دے کر 6 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے، جبکہ دوسرے اوور میں براوو بھی 6 رنز پر آؤٹ ہوئے اور 19 کے مجموعی اسکور پر صہیب مقصود بھی پویلین لوٹے.
OUT! 2.1 Rumman Raees to Kumar Sangakkara
Watch ball by ball highlights at https://t.co/4YETuyeumR#MSvIU #HBLPSL #Cricingif #PSL2018 pic.twitter.com/ZmwAjN5ngh
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 25, 2018
OUT! 2.1 Mohammad Sami to Darren Bravo
Watch ball by ball highlights at https://t.co/4YETuyeumR#MSvIU #HBLPSL #Cricingif #PSL2018 pic.twitter.com/SHcBBmAXag
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 25, 2018
OUT! 5.2 Mohammad Sami to Sohaib Maqsood
Watch ball by ball highlights at https://t.co/4YETuyeumR#MSvIU #HBLPSL #Cricingif #PSL2018 pic.twitter.com/5hfg127mYB
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 25, 2018
5 اوورز کے اختتام پر سلطانز کا مجموعی اسکور 19 تک پہنچا، یونائیٹڈ کے باؤلر محمد سمیع نے دو جبکہ رومان رئیس نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اسکواڈ
واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم نے اب تک لیگ کے دو میچز کھیلے اور دونوں میں ہی فتح حاصل کی جبکہ یونائیٹڈ کی ٹیم نے اب تک ایک ہی میچ کھیلا جس میں اُسے پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مزید پڑھیں: جنید خان کی ہیٹ ٹرک، سنگاکارا کی ففٹی، قلندرز کی فتح شکست میں تبدیل
گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں کمار سنگاکارا کی عمدہ بیٹنگ اور جنید خان کی ہیٹ ٹرک کی بدولت سلطانز کی ٹیم نے مسلسل دوسری فتح اپنے نام کی تھی جبکہ اس سے قبل شعیب ملک الیون کا ٹاکرا پشاور زلمی سے ہوا جس میں سلطانز نے 7 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔