ارب پتی جیف بیزوز نے وینس میں لارین سانچیز سے شادی کرلی۔
جیف بیزوز اور لارین سانچیز کی شادی کی تقریبات میں دنیا کی چند بڑی شخصیات کو مدعو کیا گیا ان میں امریکی صدر ٹرمپ کی بیتی اور سیاسی مشیر ایوانکا ٹرمپ بھی شامل تھیں۔
ایوانکا ٹرمپ اور ان کے شوہر جیرڈ کشنر اس موقع پر اپنے بہترین لباس پہنے خوبصورت وینس میں موجود تھے۔
کشنر نے معیاری سوٹ اور سفید قمیض پہنی تھیں لیکن ایوانکا کے لباس کو لوگوں کی جانب سے پسند کیا گیا۔
شادی کے لیے ایوانکا نے پھولوں سے مزین گلابی رنگ کے خوبصورت لباس کا انتخاب کیا۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے لکھا کہ ’ایوانکا اس لباس میں کتنی اچھی لگ رہی ہیں۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’اتنا خوبصورت لباس یہ آپ کا کمال ہے۔‘
تیسرے صارف کا کہنا تھا کہ ’ایوانکا آپ بہت پیاری لگ رہی ہیں، مجھے امید ہے کہ آپ شادی اور استقبالیہ سے لطف اندوز ہوں گی۔‘