پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

رنویر سنگھ کے بچپن کا ایک بڑا خواب پورا ہوگیا، تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ نے فلمساز فرحان اختر کی فلم ’ڈان 3‘ میں کاسٹ کیے جانے پر پہلی بار اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

رنویر سنگھ کو ڈان فرنچائز کی تیسری قسط کیلیے کاسٹ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ اداکار کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے فیز مایوس نظر آئیں۔

خیال رہے کہ فرحان اختر کی اس سے قبل دونوں فلموں میں شاہ رخ خان ڈان بنے تھے اور امید کی جا رہی تھی کہ تیسری قسط کیلیے بھی انہیں کا انتخاب کیا جائے گیا، تاہم ایسا نہ ہو سکا۔

- Advertisement -

متعلقہ: ’ڈان 3‘: اب 11 ملکوں کی پولیس رنویر سنگھ کی تلاش میں ہوگی

فرحان اختر نے گزشتہ روز رنویر سنگھ کے نام کا اعلان کیا تھا اور آج اداکار نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ڈان کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

رنویر سنگھ نے بچپن کی تصاویر بمعہ کیپشن شیئر کیں جن میں وہ چشمہ لگائے اور ہاتھ میں کھلونا بندوق لیے پُرجوش نظر آ رہے ہیں۔

اداکار نے کیپشن میں لکھا کہ ’بخدا! میں ایک طویل عرصے سے ڈان بننے کا خواب دیکھ رہا ہوں۔ بچپن میں فلموں سے محبت کی، شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن کو نہ صرف دیکھا بلکہ ان جیسا بننے کی کوشش بھی کی۔ یہ دونوں ہندی سنیما کا بڑا نام ہیں۔‘

وہ لکھتے ہیں کہ میں نے بچپن میں ان جیسا بننے کا خواب دیکھا، شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن ہی میرے اداکار بننے کی وجہ ہیں، میری زندگی پر ان دونوں شخصیات کے اثرات کو رد نہیں کیا جا سکتا کیونکہ انہی کی وجہ سے اداکار ہوں، ان کی میراث کو آگے بڑھانا میرے بچپن کے خواب کی تعبیر ہے۔

متعلقہ: فرحان اختر کا ’ڈان 3‘ بنانے کا اعلان، شاہ رخ خان کے مداحوں کو بُری خبر سنا دی

انہوں نے مزید کہا کہ جانتا ہوں کہ مجھے ’ڈان‘ کی کیا ذمہ داری سونپی گئی ہے، امید ہے کہ دیکھنے والے مجھے ایک موقع ضرور دیں گے اور مجھ سے محبت کریں گے۔

رنویر سنگھ نے ’ڈان 3‘ کیلیے کاسٹ کرنے پر اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں فرحان اختر و دیگر کا شکریہ ادا بھی کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں