پاکستان کو افریقی ملک نے بڑے اعزاز سے نوازا ہے، آئیوری کوسٹ میں قائد اعظم محمدعلی جناح کی نام سے شاہراہ منصوب کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق افریقی ممالک میں پہلی مرتبہ بابائے قوم کے نام سےشاہراہ کو منصوب کیا گیا ہے، پہلے پاکستان نے کراچی اور عابد جان کو 2023 میں جڑوا ں شہر قراردیا تھا، ڈی آئیوری کوسٹ نے جواباً عابد جان اور کراچی کو جڑواں شہر قرار دیا۔
اعزازی قونصل جنرل فضل کریم نے بتایا کہ بابائے قوم کے نام سے منصوب شاہراہ سال کے آخر میں تیار ہوجائیگی، پاکستان اور ڈی آئیوری کوسٹ کی دوستی کا دور شروع ہوگا۔
قائد ڈے 25 دسمبر: قائد اعظم کا بلوچستان سے تعلق
انھوں نے کہا کہ آئیوری کوسٹ اور پاکستان کے تعلقات کو نئی وسعت ملےگی، دونوں ملکوں میں تجارتی، ثقافتی اور سیاحتی شعبے کے فروغ کیلئےکوشاں ہیں۔
اس کے علاوہ اعزازی قونصل جنرل نے کراچی میں آئیوری کوسٹ کا ثقافتی مرکز کھولنے کی بھی نوید سنادی، کشمیر روڈ پر آئیوری کوسٹ کے ثقافتی مرکزکیلئے جگہ مختص ہے۔
اعزازی قونصل جنرل فضل کریم دادا بوائے کا مزید کہنا تھا کہ ثقافتی مرکز 2026 میں کراچی کی عوام کیلئے کھول دیا جائےگا۔
پاکستانی قوم اقبال اور قائد اعظم کے اصولوں پر عمل کرنے میں کامیاب رہی، روسی سفیر البرٹ خوریف