اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ (آئی ڈبلیو ایم بی) نے آزاد کشمیر سے چیتے کے بچے کو ریسکیو کر لیا جس کی عمر 5 سے 6 ماہ کے درمیان ہے۔
ترجمان آئی ڈبلیو ایم بی کے مطابق مقامی افراد نے چیتے کے بچے کے دانت توڑے اور پاؤں فریکچر کیا، اس کو طبی سہولت فراہم کی اور حالت خطرے سے باہر ہے۔
آئی ڈبلیو ایم بی کے مطابق چیتے کے مادہ بچے کو دیر کوٹ سے ریسکیو کیا، آزاد کشمیر وائلڈ لائف کے پاس جنگلی حیات کی ریحیبلیشن کی سہولت نہ ہونے کے باعث اسلام آباد وائلڈ لائف سے تعاون کی درخواست کی۔
ترجمان کے مطابق طبی معائنہ کے دوران بچے میں پانی کی شدید کمی سمیت جلد کے انفیکشن سامنے آئے، وائلڈ لائف نے اس کا نام لکی رکھا ہے کیونکہ اس کو زندہ رکھنے میں کامیابی ملی۔
آئی ڈبلیو ایم بی نے بتایا کہ لکی نے اپنی خوراک بھی لینا شروع کر دی ہے، آئندہ چند روز ویٹرنری طبی سہولیات کی فراہمی کے بعد لکی کو ریسکیو اینڈ ریحیبلیشن سینٹر منتقل کر دیا جائے گا۔