جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

اذہان مرزا ملک کی عید الاضحیٰ کی مبارک باد

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے کی عید الاضحیٰ کے موقع پر تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عید الاضحیٰ کے موقع پر اذہان مرزا ملک کے اکاؤنٹ سے تصویر شیئر کی گئی جس میں وہ عید الاضحیٰ کے موقع پر شلوار قمیص پہنے مسکرا رہے ہیں۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ تمام لوگوں کو عید الاضحیٰ مبارک۔

اذہان مرزا ملک کی تصویر چند گھنٹوں قبل شیئر کی گئی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین اذہان کی تصویر کو پسند کررہے ہیں اور انہیں بھی عید کی ڈھیروں مبارک باد دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا بھی اپنے بیٹے اذہان کی تصاویر اور ویڈیو اکثر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے سراہا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں