ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پی پی اوردیگر پارٹیاں ہمارے جلسے سے گھبرا گئی ہیں: خواجہ اظہار الحسن

اشتہار

حیرت انگیز

 کراچی: ایم کیو ایم کے سینئر رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے پی پی اوردیگر پارٹیاں ہمارے جلسے سے گھبرا رہی ہیں، جس دن سے ہم نے جلسے کا اعلان کیا ہے، لوگوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے ٹنکی گراؤنڈ کے دورے کے موقع پر کیا، اس دوران انھوں نے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا اور عوام سے ملاقات کی.

[bs-quote quote=”ہمارا جلسہ، جلسہ نہیں 2018 کے الیکشن کی تیاری ہے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”خواجہ اظہار الحسن”][/bs-quote]

خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ہمیں انتظامیہ کی جانب سے اجازت نامہ مل گیا ہے، 5 مئی کو جلسہ ہوگا، آج مختلف علاقوں سے ریلیاں یہاں پہنچیں گی۔

ایم کیو ایم کے سینئر رہنما نے کہا کہ ریلیاں رات 10 بجے تک پہنچ جائیں گی، مختلف ریلیوں کی قیادت فاروق ستار، عامر خان اور دیگر رہنما کریں گے.

انھوں نے مزید کہ کچھ لوگ ایم کیوایم میں دراڑ ڈالنے کا سوچ رہے تھے، آج بھی ہمارے خلاف پروپیگنڈے کیے جا رہے ہیں، اس سلسلے کو روکا جائے، ہم نے سب سے زیادہ قربانی دی، ہمارا جلسہ، جلسہ نہیں 2018 کے الیکشن کی تیاری ہے.

خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ جلسے کی اجازت مل گئی، انتطامات مکمل ہیں. انھوں‌ نے امید ظاہر کی جلسے میں عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی.

یاد رہے کہ چند روز قبل ٹنکی گراؤنڈ میں‌ پیپلزپارٹی نے پاور شو کیا تھا، جس کے بعد ایم کیو ایم کے مختلف دھڑوں کی جانب سے جلسے کے اعلانات کیے گئے، تاہم فاروق ستاراپنا جلسہ موخر کرکے بہادر آباد پہنچ گئے، اختلافات ختم ہونے کے بعد دونوں‌ دھڑے ایک ہوگئے اور پانچ تاریخ کو جلسے کا اعلان کیا.


پیپلزپارٹی کے جلسے نے ایم کیو ایم کے دھڑوں کو ایک کر دیا، بہادر آباد میں‌ اہم بیٹھک


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں