امریکا کے لیجنڈ گلوکار اور پاپ میوزک کے بانی مائیکل جیکسن کے بھیتجے جعفر جیکسن کو پاکستان بھا گیا، وہ بنا خوف و خطر اسلام آباد کی سیر کے لیے نکل پڑے۔
جعفر جیکسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ وہ ان دنوں اسلام آباد میں ہیں، وہ پانچ روز تک پاکستان میں قیام کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق جعفر جیکسن نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ بھی کیا اور انہوں نے شعبہ الیکٹرک انجینئرنگ کے طلبہ کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
جعفر جیکسن نے فیصل مسجد کا دورہ کیا اور سی پی آئی سی کے بانی رکن ذیشان شاہ کے ساتھ بنائی تصویر بھی شیئر کی۔ اطلاع کے مطابق لیجنڈری گلوکار کے بھتیجے لاہور اور کراچی کا دورہ بھی کریں گے۔
جعفر جیکسین گلوکار جرمین جیکسن کے صاحبزادے ہیں جنہوں نے 1989 میں اسلام قبول کیا۔
Comments
- Advertisement -