جمعہ, اکتوبر 11, 2024
اشتہار

مریم نفیس کی ’جانِ جہاں‘ کے سیٹ سے تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

 اداکارہ مریم نفیس نے ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ کے سیٹ سے تصاویر اور ویڈیو شیئر کردی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ میں اداکار حمزہ علی عباسی (شہرام)، عائزہ خان (ماہ نور)، سویرا ندیم (کشور)، رضا تالش، حارث وحید، آصف رضا میر، کنزا ملک، نوال سعید، مریم نفیس (زینت)، نور الحسن، زینب قیوم، عماد عرفانی ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ردا بلال نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

’جانِ جہاں‘ کی کہانی حمزہ علی عباسی، عائزہ خان، مریم نفیس، سویرا ندیم کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح سوتیلی والدہ کشور بیٹے شہرام کو کھانے میں منشیات دے رہی ہیں تاکہ ان کے دوسرے بیٹے کاروبار پر راج کرسکیں۔

تاہم فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مریم نفیس نے ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں مرکزی کرداروں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں مریم نفیس، سویرا ندیم کے ساتھ گفتگو کررہی ہیں۔

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں