جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

اسرائیل کا امریکی ساختہ بموں سے حملہ، 100 فلسطینی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھا ہوا ہے۔ تازہ وحشیانہ کارروائی میں غزہ کے جبالیہ مہاجر کیمپ کو مکمل تباہ کر دیا گیا۔

الجزیرہ کے مطابق جبالیہ مہاجرین کیمپ پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں 100 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

قابض اسرائیلی افواج نےجبالیہ مہاجر کیمپ کو 6 امریکی ساختہ بموں سےتباہ کر دیا۔

- Advertisement -

ڈائریکٹرانڈونیشین اسپتال کا کہنا ہے کہ اسپتال لائی گئی لاشوں کی گنتی ابھی بھی جاری ہے ایندھن کی قلت کی وجہ سےاسپتال کل شام بند ہو جائےگا۔

غزہ کے شہری دفاع کے ڈائریکٹر احمد الکہلوت کا کہنا ہے کہ جبالیہ پناہ گزین کیمپ اسرائیلی بمباری سے "مکمل طور پر تباہ” ہو گیا ہے ان عمارتوں میں سیکڑوں شہری رہتے ہیں قابض فوج نے اس ضلع کو چھ امریکی ساختہ بموں سے تباہ کر دیا یہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے ہونے والا تازہ ترین قتل عام ہے،”

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو اسرائیل کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کرنی چاہیے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں