ممبئی : بالی ووڈ اداکار جیکی شروف کی بیٹی اور ٹائیگر شروف کی بہن کرشنا شروف سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی۔
کرشنا شروف کا انسٹاگرام اکاؤنٹ انکی تصاویر سے بھرا پڑا ہے، بالی ووڈ اسٹار جیکی اور عائشہ شروف کی بیٹی نے اپنے برازیلی بوائے فرینڈ کے ساتھ تصاویر پوسٹ کی، جس میں وہ اسپینسر جانسن کے ساتھ جلوے بکھیرتی نظر آرہی ہیں۔
کرشنا شروف بھی دیگر مشہور بالی ووڈ شخصیات کے بچوں امیتابھ کی پوتی، سیف علی خان کی خوبصورت بیٹی کی طرح سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔
واضح رہے رواں برس ستمبر میں بھی کرشنا شروف کی جانب سے سماجی روابط کی سائٹس پر اپنی انتہائی قابل اعتراض تصاویر شیئر کی گئیں تھیں، جنہوں نے انٹرنیٹ پر آتے ہی ہر جانب تہلکہ مچا دیا تھا۔