تازہ ترین

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...
Array

جیکب آباد: غیرت کے نام پر خاتون اور مرد کا قتل

جیکب آباد: صوبہ سندھ کے ضلع جیکب آباد میں مسلح افراد نے غیرت کے نام پر خاتون اور مرد کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

پولیس ذارئع کے مطابق واقعہ اے سیکشن تھانہ ٹھل کی کی حدود میرل کھوسو میں پیش آیا ، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے غیرت کے نام پر خاتون اور مرد کو اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے حادثے پر پہنچی اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے تعلقہ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا، تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ مقتولین کو کس نے قتل کیا، ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے جلس گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں حوا کی ایک اور بیٹی غیرت کے نام پر قتل

واضح رہے کہ جیکب آباد میں غیرت کے نام پر قتل کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے، گذشتہ سال نومبر میں تھانہ میراں کی حدود میں غیرت کے نام پرخاتون سمیت دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔

جنوری دوہزار اکیس میں ضلع نواب شاہ میں دلخراش واقعہ پیش آیا تھا جہاں باپ اور بھائی نے مل کر بہن کو موت کے گھاٹ اتارا تھا۔

Comments

- Advertisement -