جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

امریکی تعاون سےجیکب آباد میں قائم کئےجانےوالےاسپتال کاافتتاح

اشتہار

حیرت انگیز

جیکب آباد : پاکستان میں متعین امریکی سفیرڈیوڈہیل اوروزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نےامریکی ادارہ برائےبین الاقوامی ترقی (USAID) کی معاونت اورایک کروڑ 80لاکھ ڈالرکی لاگت سےجیکب آباد میں تعمیر کئے جانے والے133 بسترکےجدیداسپتال جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزکاافتتاح کیا۔

اس موقع پرمنعقد ہونےوالی تقریب میں وزیرصحت سندھ جام مہتاب ڈہر،کراچی میں متعین امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ اورحکومت سندھ کےاعلیٰ عہدیداروں نےشرکت کی۔

تقریب سےخطاب کرتےہوئےامریکی سفیرڈیوڈہیل نےکہاکہ اس اسپتال کی تعمیرمیں حکومتِ سندھ کےمحکمہ صحت نےبےانتہامعاونت فراہم کی ہے۔

ان کاکہناتھاکہ یہ اسپتال ہرسال 10لاکھافراد کوصحت کی معیاری سہولیات فراہم کرےگا۔ ڈیوڈ ہیل نےکہاکہ جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزریسرچ اورتربیت کے ادارےکےطورپربھی کام کرےگا۔

اسپتال میں اوپی ڈی،ان پیشنٹ ڈپارٹمنٹ،حادثات اورزچہ وبچہ کی دیکھ بھال کےشعبےقائم کیےگئےہیں، جبکہ اسپتال میں جسمانی مشکلات کاشکارافراد کی رسائی ممکن بنانےکیلئےخصوصی انتظامات کئےگئےہیں۔

USAIDنےطبی آلات اورشمسی توانائی کےنظام سمیت اسپتال کی مکمل تعمیرکیلئےرقم فراہم کی ہے۔نامورڈاکٹرزاورعوامی نمائندوں پرمشتمل ایک آزادبورڈا ٓف گورنرزاسپتال کےانتظامی امورکی نگرانی کرےگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں