جمعرات, ستمبر 19, 2024
اشتہار

خاتون پولیو ورکر نے اغوا اور زیادتی کا بیان بدل دیا

اشتہار

حیرت انگیز

جیکب آباد میں اغوا اور مبینہ زیادتی کے واقعے میں لیڈی پولیو ورکر نے بیان تبدیل کر دیا۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ اغوا اور زیادتی نہیں ڈکیتی کےارادے سے مجھے زدوکوب کیا گیا تھا۔ پولیو ورکر نے ڈپٹی کمشنر کے بیان کو غلط قرار دے دیا۔ ڈی سی نے لیڈی پولیو ورکر سے مبینہ اغوا اور زیادتی کا بیان دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے بااثر شخص کی ہدایت پر خاتون کا بیان تبدیل کرایا۔ پولیس نےخاتون کو اسپتال سے نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا ہے جہاں خاتون نے بیان تبدیل کر دیا۔

- Advertisement -

وزیرداخلہ سندھ نے جیکب آباد میں لیڈی پولیو ورکر سے مبینہ زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی جیکب آباد سے تفصیلات طلب کر لیں۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیےتمام تر اقدامات کیےجائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں