ہفتہ, اکتوبر 19, 2024
اشتہار

جیکلین فرنانڈیز نے آوارہ کتوں کیلیے 10 جدید ایمبولینس عطیہ کر دیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ جیکلین فرنانڈیز نے آوارہ کتوں کیلیے 10 جدید ایمبولینس عطیہ کر کے اپنے مداحوں و دیگر کے دل جیت لیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکلین فرنانڈیز فلاحی ادارے یولو فاؤنڈیشن کی بانی ہے جو جانوروں کی دیکھ بھال اور ان کے تحفوظ کیلیے کرتا ہے اور حال ہی میں انہوں نے 10 ایمبولینس عطیہ کیں جس کا مقصد آوارہ کتوں کو فوری طور پر طبی امدادی کی فرارہی کو یقینی بنایا ہے۔

عطیہ کی گئیں جدید ایمبولینس تمام بنیادی طبی سہولیات سے لیس ہیں اور ان کا مقصد مصیبت میں پھنسے جانوروں کی فوری اور مؤثر دیکھ بھال کرنا ہے۔

- Advertisement -

جیکلین فرنانڈیز نے اپنے بیان میں کہا کہ یولو فاؤنڈیشن کا مقصد جانوروں کی زندگیوں کے معیار کو بہتر بنانا ہے اور عطیہ کی گئیں ایمبولینس اس ضمن میں اہم کردار ادا کریں گی۔

بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ جانور بھی انسانوں کی طرح ہوتے ہیں، انہیں بھی علاج اور مناسب دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے، اقدام کا مقصدر ایسا معاشرہ بنانا ہے جہاں انسانوں کے ساتھ جانوروں سے بھی محبت کی جائے اور انہیں وہ عزت ملے جس کے یہ مستحق ہیں۔

جیکلین فرنانڈیز کو اکثر آوارہ کتوں کی فلاح و بہبود کیلیے کام کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اداکارہ نے آوارہ کتوں کی آبادی پر کنٹرول کرنے، ان کی صحت اور تحفوظ کیلیے بھی کافی کام کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں