پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

جیکلین فرنانڈز بڑی مشکل میں پھنس گئیں، کروڑوں کے اثاثے ضبط

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ جیکلین فرنانڈز ایک مرتبہ پھر بڑی مشکل میں پھنس گئی ہیں۔ اس بار ان کے کروڑوں کے اثاثوں کو ضبط کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جیکلین کے 7 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے اثاثے ضبط کرلیے ہیں۔ اداکارہ کے 7 کروڑ روپے کے اثاثے منی لانڈرنگ میں ملوث تاجر سکیش چندرا شیکھر سے منسلک ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ای ڈی کا کہنا ہے کہ سکیش چندرا شیکھر نے غیر قانونی دولت سے جیکلین کو 5.71 کروڑ روپے کے تحائف دیے، مجرم نے اداکارہ کے خاندان کے چند افراد کو 173,000 اور 27,000 ڈالرز دیے۔

- Advertisement -

سکیش چندرا شیکھر نے پی ایم ایل اے قانون کے تحت ریکارڈ کرائے گئے بیان میں کہا ہے کہ میں جیکلین کو تقریباً 15 بالیاں، پانچ برکن بیگ اور دیگر لگژری سامان دیا۔

مجرم نے یہ بھی دعویٰ کیا ہئ کہ میں نے رولیکس گھڑیوں کے علاوہ جیکلین کو چوڑیاں، انگوٹھیاں اور ایک بریسلٹ تحفے میں دیا، میں نے جیکلین کو 7 کروڑ روپے کے دیگر زیورات بھی دیے اور ایک گھوڑا بھی تحفے میں دیا۔

سکیش چندرا شیکھر نے جیکلین کی امریکا میں مقیم بہن کو 150,000 ڈالر کا قرض دیا۔ اس نے اسے ایک BMW X5 کار بھی دی اور جیکلین کے والدین کو مسیراتی اور اس کی والدہ کو بحرین میں ایک پورشے تحفے میں دی۔

جیکلین پچھلے کئی مہینوں سے سکیش چندرا شیکھر کے خلاف 200 کروڑ روپے منی لانڈرنگ اور فراڈ کے کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ریڈار پر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں