منگل, اکتوبر 8, 2024
اشتہار

سکیش چند شیکھر نے جیکلین فرنانڈیز پر تحائف کی بارش کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: منی لانڈرنگ کیس میں قید سکیش چند شیکھر نے اپنی مبینہ گرل فرینڈ و معروف بالی وڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز پر تحائف کی بارش کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیش چند شیکھر 200 کروڑ منی لانڈرنگ کیس میں جیل میں ہے جبکہ جیکلین فرنانڈیز بھی مرکزی ملزم کی قریبی دوست ہونے کی وجہ سے شاملِ تفتیش ہیں۔

بالی وڈ اداکارہ آج اپنی 39ویں سالگرہ منا رہی ہیں اور اس یادگار دن پر ان کے مبینہ بوائے فرینڈ نے جیل سے ان کیلیے تحائف بھیجے ہیں۔

- Advertisement -

سکیش چند شیکھر نے بالی وڈ اداکارہ کے نام لکھے ایک خط میں بتایا کہ اس نے ایک لگژری کشتی خریدی ہے جس کا نام ’لیڈی جیکلین‘ رکھا ہے۔

یہ وہی لگژری کشتی ہے جو جیکلین فرنانڈیز نے 2021 میں پسند کی تھی۔ خط میں ملزم نے یقین دلایا کہ لگژری کشتی کی خریداری اور اس پر عائد ٹیکس کی رقم وہ ادا کرے گا۔

صرف یہی نہیں بلکہ سکیش چند شیکھر نے اداکارہ کے نام پر حالیہ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہونے والے افراد کیلیے 15 کروڑ نقد اور 300 گھر تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا۔

علاوہ ازیں، ملزم کی جانب سے جیکلین فرنانڈیز کے حالیہ گانے ’YIMMY YIMMY‘ کی تشہیر کیلیے 100 کے قریب 15 آئی فون پرو بھی تحفے میں دیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ ملزم کو 2015 میں دھوکہ دہی، مجرمانہ سازش اور مالیاتی ضوابط کی خلاف ورزیاں پر حراست میں لیا گیا تھا اور وہ اس وقت دہلی کی جیل میں قید ہے۔

جیکلین فرنانڈیز ملزم کی قریبی دوست ہونے کے دعوے کو مسترد کرتی ہیں تاہم دونوں کی متعدد تصاویر منظرِ عام پر آ چکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں