بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

جیکلین فرنانڈیز سُپر کامیڈی فلم کا حصہ بن گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کے سُپر کامیڈی فلم کا حصہ بننے کی خبر پر ان کے مداح خوشی سے جھوم اٹھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ہاؤس فل 5‘ میں اکشے کمار کے ساتھ رتیش دیش مکھ اور فردین خان بھی جلوہ گر ہوں گے جبکہ فلمسازوں نے ہیروئن کیلیے جیکلین فرنانڈیز کا نام فائنل کیا ہے۔

جیکلین فرنانڈیز کامیڈی سے بھرپور فلم میں اکشے کمار کے مخالف کردار ادا کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔

- Advertisement -

رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا گیا کہ بالی وڈ اداکارہ فرنچائز میں اپنی واپسی سے کافی پُرجوش ہیں۔

ادھر، پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا فلم کیلیے دیگر تین اداکاراؤں کو شامل کرنے کے خواہاں ہیں اور صفِ اوّل کی اداکاراؤں سے رابطہ میں ہیں۔

دسمبر 2023 میں فلم کی ریلیز ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب بتایا جا رہا ہے کہ فلم کو 6 جون 2025 کو سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کیا جائے گا۔

فرنچائز کی پہلی پیشکش ’ہاؤس فل‘ 2010 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس میں اکشے کمار کے ساتھ جیا خان، ارجن رامپال، جیکلین فرنانڈیز، لارا دتہ اور چنکی پانڈے نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

دوسری قسط 2012 میں سینما گھروں میں آئی جبکہ تیسری اور چوتھی اقساط بالترتیب 2016 اور 2019 میں ریلیز کی گئیں۔ اب ہاؤس فل 5 کی ہدایت کاری ترون منسوخانی کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں