اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

جیکلین فرنانڈیز کے مداحوں کیلیے آئی فون 15 پرو کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: سکیش چند شیکھر نے بالی وڈ کی معروف اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کے مداحوں کو ایپل کمپنی کے آئی فون 15 پرو دینے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیش چند شیکھر 200 کروڑ منی لانڈرنگ کیس میں جیل میں ہے جبکہ جیکلین فرنانڈیز بھی مرکزی ملزم کی قریبی دوست ہونے کی وجہ سے شاملِ تفتیش ہیں۔

سکیش چند شیکھر نے جیل سے جیکلین فرنانڈیئز کی سالگرہ سے قبل اداکارہ کے نام محبت بھرا ایک اور خط لکھ دیا جس میں ملزم نے اپنی محبت کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ سالگرہ کیلیے کس قدر پُرجوش ہے۔

- Advertisement -

مرکزی ملزم نے خط میں بالی وڈ اداکارہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کی سالگرہ کیلیے کافی پُرجوش ہوں اور 30 دن بعد آنے والے ایک خوبصورت دن کا انتظار کر رہا ہوں، یہ سال میں میرا سب سے پسندیدہ دن ہے جس میں، میں آپ کو مسکراتا ہوا دیکھتا ہوں۔

’پچھلے کچھ دنوں سے آپ کی یاد میں ایک گانا سن رہا ہوں۔ آپ کی وجہ سے میں پیار اور محبت کا مطلب سمجھ پایا۔ عنقریب میں تمام بے بنیاد الزامات سے بری ہو جاؤں گا۔ شرمندہ ہوں کہ میں نے آپ کو ناراض کیا لیکن جلد اس کا ازالہ کروں گا۔‘

سکیش چند شیکھر نے خط میں اعلان کیا کہ جو بھی مداح آپ کے حالیہ گانے ’یمی یمی‘ (Yimmy Yimmy) کو سپورٹ کریں گے میں اُن میں 100 آئی فون 15 پرو تقسیم کروں گا، آپ کے مداحوں کو چاہیے کہ وہ اس گانے کی خوب تشہیر کریں، اسے بلاک بسٹر بنائیں اور تمام ریکارڈ توڑ دیں۔

یاد رہے کہ سکیش چند شیکھر اس سے قبل بھی جیکلین فرنانڈیز کے نام سے جیل سے کئی خطوط لکھ چکے ہیں جبکہ اداکارہ نے مرکزی ملزم کے اس عمل کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کیا تھا لیکن یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں