تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

جیکولین فرنینڈس کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا ثبوت مل گیا

ممبئی: بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو معروف بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ہونے کا ثبوت مل گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سکیش چندرا شیکھر کے خلاف 215 کروڑ بھارتی روپے کے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو نامزد کردیا ہے۔

بھارتی ایجنسی نے اپنے بیان میں کہا کہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ہونے کے ثبوت مل گئے ہیں، ای ڈی کی جانب سے عدالت میں جمع کروائی گئی سپلیمنٹری چارج شیٹ میں بتایا گیا ہے کہ سکیشن چندرا شیکھر نے اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو اسی منی لانڈرنگ کی رقم میں سے 5 کروڑ روپے سے زائد کے تحائف دیے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو معلوم تھا کہ انہیں جو رقم یا تحائف سکیش چندرا شیکھر کی جانب سے دی گئی ہے اس سے متعلق کیس چل رہا ہے۔ ای ڈی نے کہا کہ سکیش چندرا شیکھر منی لانڈرنگ کیس میں عدالت میں سپلیمنٹری چارج شیٹ جمع کروادی ہے، جس میں اداکارہ کو نامزد کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ای ڈی کی جانب سے اداکارہ کو کیس میں ابھی گرفتار نہیں کیا جائے گا کیونکہ عدالت نے ابھی تک تحریری رپورٹ کو تسلیم کرنا ہے، تاہم ان پر ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -