بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

جیکلین کا آئی پی ایل تقریب میں پرفارم نہ کرنے کا فیصلہ؛ وجہ بھی سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کی تقریب میں پرفارم نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کی وجہ بھی سامنے آگئی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جیکلین فرنانڈیز کی والدہ طبیعت ناسازی کے باعث ممبئی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں جس کی وجہ سے انہیں پیشہ ورانہ ذمہ داری سے پیچھے ہٹنا پڑا۔

اداکارہ سے منسلک ذرائع نے انڈین میڈیا کو بتایا کہ جیکلین فرنانڈٰز کی والدہ اب بھی آئی سی یو میں ہیں جبکہ فیملی ڈاکٹروں کی طرف سے مزید اپ ڈیٹ کا انتظار کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونم کپور نے فلمی دنیا سے دوری کی وجہ جیکلین فرنانڈیز کو بتا دی

انہوں نے بتایا کہ مشکل کی اس گھڑی میں جیکلین فرنانڈیز نے والدہ کے ہمراہ رہنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے وہ آئی پی ایل کی تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔

اداکارہ کی والدہ کو دل کا دورہ پڑنے پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

حال ہی میں سُپر اسٹار سلمان خان نے اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جیکلین فرنانڈز کی والدہ کی عیادت کی۔

کام کے محاذ پر بالی وڈ اداکارہ کو حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’فتح‘ میں جلوہ گر ہوتے ہوئے دیکھا گیا لیکن فلم نے باکس آفس پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔

وہ آئندہ فلم ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ اور ’ہاؤس فل 5‘ میں نظر آئیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں