منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

جیکلین فرنانڈیز بالآخر سکیش چندرا شیکھر کے خطوط سے تنگ آ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز 200 کروڑ روپے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار سکیش چندر شیکھر کی جانب سے ارسال کیے گئے خطوط سے تنگ آ گئیں۔

بالی وڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق جیکلین فرنانڈیز نے خطوط کے خلاف دہلی کے پٹیالہ کورٹ سے رجوع کیا۔ انہوں نے دائر درخواست میں دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ اور سپرنٹنڈنٹ منڈولی جیل سے اس معاملے میں مداخلت کی درخواست کی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ ملزم سکیش چندر شیکھر کو جیکلین فرنانڈیز کو بالواسطہ یا بلاواسطہ پیغامات بھیجنے سے روکا جائے۔

جیکلین فرنانڈیز نے الزام عائد کیا کہ ملزم کی جانب سے مسلسل مختلف الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر خطوط پھیلائے جا رہے ہیں، خطوط نہ صرف ڈرانے دھمکانے اور ہراساں کرنے بلکہ تشویشناک اور پریشان کُن ماحول پیدا کر رہے ہیں۔

دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ نے جیکلین فرنانڈیز کی درخواست کی حمایت کی اور تسلیم کیا کہ خطوط کے ذریعے نہ صرف اداکارہ کو ہراساں کیا جا رہا ہے بلکہ ان کی ذاتی اور پیشہ وار زندگی کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

جیکلین فرنانڈیز نے اپنی درخواست میں ایک مرتبہ پھر دہرایا کہ ان کا ملزم کے ساتھ ماضی میں کوئی تعلق نہیں رہا۔ پٹیالہ کورٹ درخواست پر مزید سماعت 17 جنوری 2024 کو کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں