ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

سفارتخانے کی بے حسی، جدہ کی شمسی جیل میں‌ 170 پاکستانی قید

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ: سعودی عرب سے سیکڑوں پاکستانیوں کی وطن واپسی کے باوجود مختلف شہروں میں کئی سو پاکستانی مختلف کیمپوں اور جیلوں میں قید ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں، جدہ کی شمسی جیل میں اس وقت بھی 170 پاکستانی موجود ہیں جو امداد کے منتظر ہیں لیکن ان کی مدد نہیں کی جارہی۔

Pakistani in KSA by arynews

نمائندہ اے آر وائی نیوز کراچی صلاح الدین کے مطابق جدہ کی شمسی جیل میں اس وقت بھی 170 پاکستانی باشندے مختلف الزامات میں قید ہیں لیکن پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ان کی رہائی یا الزامات غلط ثابت کرنے کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں پھنسے مزید سیکڑوں پاکستانی مشکلات کا شکار

نمائندے کے مطابق یہ تمام تر پاکستانی شہری معمولی نوعیت کے جرائم میں قید ہیں اور متعدد قیدی ایسے ہیں جنہیں کفیل کو ادائیگی نہ کرنے یہاں قید کردیا گیا حالاں کہ انہیں ڈ ی پورٹ کرکےوطن واپس بھیج دیاجانا چاہیے۔

اسی سے متعلق:سعودی عرب کی جیلوں میں پاکستانی خواتین بھی قید، رہائی کی منتظر

ایک قیدی نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ کفیل نے مجھ سے پیسے مانگے، پیسے نہ دینے پر اس نے جیل میں قید کرادیا۔

یہ بھی پڑھیں:سعودیہ میں محصور پاکستانیوں کو کوئی مسئلہ درپیش نہیں، پاکستانی سفیر

قیدیوں نے حکومت کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بھی رہائی کی اپیل کردی کہ ان کی رہائی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی: سعودی عرب کے حراستی مرکز میں ہزاروں پاکستانی محصور

نمائندہ اے آر وائی نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے موقف جاننے کے لیے سفارت خانے سے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا۔

سعودی عرب کی جیلوں میں قید ہزاروں پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا، دفتر خارجہ

قبل ازیں دفتر خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ پاکستانی باشندوں کو واپس لایا جائے گا تاہم درجنوں پاکستانی واپس آ تو گئے تاہم کئی سو ابھی تک پھنسے ہوئے ہیں۔

سی ای اواے آروائی سلمان اقبال کا سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے لیےاہم اعلان

سی ای او اے آر وائی نیوز سلمان اقبال نے پاکستانیوں کی مدد کے لیے اعلان کیا جس پر شاہین ایئر لائن نے پاکستانیوں کو مفت وطن واپس لانے کا اعلان کیا۔

سعودی عرب: شاہ سلمان کا پریشان حال پاکستانیوں کو تنخواہ دینے کا حکم

ایک کمپنی میں پھنسے پاکستانی باشندوں کوتنخواہ نہ ملنے پر شاہ سلمان سخت برہم ہوئے اور تنخواہ کی فوری ادائیگی کا حکم جاری کیا۔

وزیراعظم کا سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے امداد کا اعلان

وزیراعظم نے مسئلے کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں وطن واپس لانے اور سفارت خانے کو وہاں ان کی مدد کرنے کا حکم دیا تاہم سفارت خانے نے وزیراعظم کے حکم کو بھی پس پشت ڈال دیا۔

سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی محنت کشوں کی دعائیں رنگ لے آئیں

پھنسے ہوئے پاکستانیوں نے جب دعائیں کیں تو وزیراعظم نے نوٹس لیا اور ساتھ ہی سلمان اقبال اور شاہین ایئرلائن نے بھی مدد کا اعلان کیا۔

دمام میں پھنسے پاکستانیوں کی مدد کی جائے، لارڈ نذیرکا سعودی سفیر کو خط

اسی دوران برطانیہ میں لارڈ نذیر نے بھی ان غریب الوطنوں کے حق میں آواز بلند کی اور سعودی سفیر سے بذریعہ خط مطالبہ کیا کہ ان کی مدد کی جائے اور وطن واپس بھیجا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں