جمعرات, مارچ 6, 2025
اشتہار

آسٹریلیا کیخلاف بھارتی کھلاڑیوں کی گفتگو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں بھارتی کھلاڑیوں کی آپس میں ہونے والی گفتگو ریکارڈ ہو گئی۔

عمومی طور پر اسٹمپ مائیک میں کیپر اور بلے بازوں کے درمیان ہونے والی گفتگو سنائی دی جاتی ہے یا قریب کھڑے کھلاڑی آپس میں بات جیت کریں تو ان کی آواز بھی ریکارڈ ہوتی ہے۔

لیکن بھارتی کھلاڑی اس قدر اونچی آواز سے بات کرتے ہیں دور سے اسٹمپ مائیک سے ان کی گفتگو سمجھ آنے لگتی ہے خاص کر روہت شرما ۔۔ جو تیز آواز میں بات کرتے ہیں۔

ایسی ہی دلچسپ گفتگو ایک بار پھر سامنے آئی ہے جس میں کیپر کےایل راہول، بولر جڈیجا اور دیگر فیلڈر نئی حکمت عملی پر بات کر رہے ہیں۔

جڈیجا وہ بولر ہیں جو جلد از جلد اپنا اوور مکمل کرنے کی مہارت رکھتے ہیں اور انہی کے اوور میں کیپر نے فیلڈ تبدیل کرنے کی بات تو وہ بولنگ اینڈ پر انتظار نہ کر پائے۔

اسمٹپ مائیک میں سنائی دیا کہ کیپر سلیپ لینے کا مشورہ دے رہے ہیں اور بتا رہے کہ گیند کس قدر ٹرن ہو رہا ہے، جڈیجا نے ان کی تجویز کو رد کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ باتیں کرتے رہیں میں اتنی دیر میں تین بالز کروا دوں گا۔

بڑے میچ کے بڑے کھلاڑیوں میں ہونے والی میدان کی گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور شائقین اسے پسند کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں