جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کیا آپ گورنر بن رہے؟ صحافی کے سوال پر جعفر مندوخیل نے کیا جواب دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل سے صحافی نے سوال کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل سے بلوچستان اسمبلی میں صحافیوں نے پوچھا کہ کیا آپ گورنر بن رہے فائنل ہوگیا ہے؟

جس پر انہوں نے کہاکہ گورنر کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا اگر بن جاؤں تو اچھا ہے، نوجوان وزیراعلیٰ ہیں، امید کرتے ہیں سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بڑی جماعتوں نے مل کر حکومت بنائی ہے مسائل حل ہوں گے، صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ ڈھائی ڈھائی سالہ فارمولے کی باتیں ہو رہیں ہیں اس میں کتنی صداقت ہے ؟۔

جعفر مندوخیل نے کہا کہ جب معاہدہ ہو رہا تھا اس وقت میں موجود نہیں تھا، صحافی نے دوبارہ سوال کیا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت معاہدے سے لاعلم نظر آرہی ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ اگر وہ لاعلم ہیں تو ہم بھی لاعلم ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں