اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

بلوچستان سے دوسرے صوبوں کیلیے ٹرین سروس معطل

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد بلوچستان سے ملک کے دوسرے صوبوں کیلیے ٹرین سروس 4 روز سے معطل کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ریلوے حکام نے بتایا کہ بولان ٹریک کی مرمت کے بعد چند روز میں ریلوے سروس بحال کر دی جائے گی، حملے کی زد میں آنے والی جعفر ایکسپریس تاحال جائے وقوعہ پر موجود ہے۔

محکمہ ریلوے کی ٹیکنیکل ٹیموں نے انجن اور 5 بوگیوں کو ٹریک پر چڑھا دیا، سرنگ نمبر 8 میں موجود 4 بوگیوں کو ٹریک پر چڑھانے سے قبل بی ڈی ایس جائزہ لے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ تمام بوگیوں کو ٹریک پر چڑھانے کے بعد ٹرین کو مچھ اسٹیشن روانہ کیا جائے گا، متاثرہ ٹرین کی منتقلی کے بعد ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کی ٹیم جعفر ایکسپریس کیلیے جاری آپریشن کی جگہ پہنچ گئی، ٹرین پر دہشتگردوں کے حملے میں انجن اور متعدد بوگیوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ بیشتر شیشے ٹوٹ گئے، اس میں کئی مسافروں کا سامان موجود ہے۔

ٹریک کی مرمت کا کام سکیورٹی کلیئرنس نہ ہونے کے باعث شروع نہیں ہو سکا، انجن اور پانچ بوگیاں ٹریک پر چڑھا دی گئیں۔

ریلوے حکام کہتے ہیں جلد تمام بوگیوں کو ٹریک پر چڑھا کر ٹرین مچھ اسٹیشن بھیجیں گے، ٹریک کی مرمت کر کے ریلوے ٹریفک بحال کر دیا جائے گا۔

آپریشن کے مقام پر ایف سی کے بریگیڈیر عمر نے بریفنگ دی اور بتایا کہ آپریشن مکمل کرنا ہمارے لیے بہت بڑا چیلنج تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں