کراچی: محکمہ ریلوے نے پشاور اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی جعفرایکسپریس کی بحالی کا اعلان کر دیا۔
جعفرایکسپریس کو کولپور کے قریب ریلوے پل ٹوٹنے کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا۔ 26 اگست کو مچھ اور کولپور کے درمیان پل گرنے سے ملک بھر کا بلوچستان سےٹرین رابطہ منقطع تھا۔
سندھ، پنجاب اور پشاور سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی تھی۔
پشاور سے کوئٹہ ریل رابطہ 45 دن بعد بحال ہو جائے گا۔ کولپور اور مچھ کےدرمیان تباہ پل کی مرمت 11 اکتوبر سے قبل مکمل کرلی جائےگی۔
محکمہ ریلوے نے پشاور اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی جعفرایکسپریس کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔ جعفرایکسپریس 11 اکتوبر سے پشاور اور کوئٹہ کے درمیان بحال کر دی جائے گی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔