ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ن لیگی رہنما جعفر مندوخیل کو گورنر بلوچستان مقرر کیے جانے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کے رہنما جعفر مندوخیل کو گورنر بلوچستان مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے نئے گورنرز کی تعیناتی ایک ساتھ ہوگی جبکہ ن لیگی رہنما جعفر مندوخیل کو گورنر بلوچستان بنائے جانے کا امکان ہے۔

جعفر مندوخیل نے دعویٰ کیا ہے کہ میری نامزدگی پہلے ہی ہوچکی ہے، پنجاب اور کے پی کے ساتھ میری بطور گورنر تعیناتی ہوگی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ جعفر مندوخیل ن لیگ بلوچستان کے صدر ہیں۔

جعفر مندو خیل کا کہنا ہے کہ  صوبے اور وفاق کے درمیان ترقی اور خوشحالی کیلئے پل کا کردار ادا کروں گا۔

یاد رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب نامزد کیا ہے۔

سردار سلیم حیدر کا تعلق ضلع اٹک سے ہے اور وہ سابق وفاقی وزیر بھی رہے ہیں۔ اس کے علاوہ  وہ  پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر بھی ہیں۔

سردارسلیم حیدرخان معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز بھی رہ چکے ہیں، وہ وزیر مملکت برائے دفاع اور دفاعی پیدوار بھی رہ چکے ہیں۔

وہ 2008 میں اٹک سے این اے 59 سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں