برطانیہ کی معروف کمپنی جیگوار لینڈروور نے ٹیرف کے باعث امریکا کو کاروں کی سپلائی معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
امریکی ٹیرف پر برطانوی آٹو انڈسٹری کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے، جیگوار لینڈروور وہیکل کمپنی نے ٹیرف کے باعث امریکا کو سپلائی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے، جیگوار لینڈروور وہیکل کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ اپریل سے امریکا کو سپلائی معطل کرنے لگے ہیں۔
جیگوار لینڈروور کمپنی نے کہا کہ امریکی ٹیرف کے باعث امریکا کو سپلائی معطل کریں گے، نئے تجارتی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، فی الحال سپلائی معطل کرکے قلیل مدتی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں برطانیہ نے امریکی صدر ٹرمپ کے 10 فیصد ٹیرف کے بعد بھی پرسکون رہتے ہوئے تجارتی معاہدے کو آگے بڑھانے کا عزم ظاہر کیا تھا۔
برطانوی بزنس سیکریٹری نے موجودہ صورتحال پر سمجھداری کا مظاہرہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ ٹرمپ کے برطانیہ پر 10 فیصد درآمدی ٹیرف عائد کرنے کے فیصلے کے بعد وہ اب بھی امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے کے خواہشمند ہیں۔
جوناتھن رینالڈس نے کہا کہ ہمارے پاس بہت سے ذرائع موجود ہیں اور ہم کام کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے، ہم ان اقدامات کے اثرات کا جائزہ لیں گے جو برطانیہ کے برنس پر اثر اندز ہوسکتے ہیں۔
ٹرمپ کے ٹیرف پر چین کا جوابی وار، امریکی درآمدات پر 34 فیصد ٹیرف عائد