بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

جہانگیر علی خان والدہ کرینہ کپور کے فوٹوگرافر بن گئے! تصاویر دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کے چھوٹے صاحبزادے جہانگیر اپنی والدہ کرینہ کپور کے فوٹوگرافر بن گئے۔

کرینہ کپور اپنی نئی آنے والی فلم بکنگھم مرڈر کی لانچنگ تقریب میں جانے کی تیاری کررہی تھیں، جس کے لیے انھوں نے سیاہ سوٹ زیب تن کرنے کا انتخاب کیا تھا، ایسے میں موبائل ہاتھ میں لے کر ان کے چھوٹے بیٹے جہانگیر نے ان کی تصاویر اتارنا شروع کردیں۔

کرینہ کپور نے اپنے نئے لُک کی تصاویر کو انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے، جس کے کیپشن میں انھوں نے لکھا کہ ’ماما کام پر جانے کے لیے تیار ہیں، آپ سب سے 13 ستمبر کو سینما گھر میں ملاقات ہوگی۔

ٹریلر لانچ سے قبل کرینہ کپور اپنے بالوں اور میک اپ کو آخری ٹچ دے رہی تھیں، اس دوران جہانگیر علی خان خود کو والدہ کرینہ کی تصاویر اتارنے سے نہیں روک پائے۔

یہ فوٹو شوٹ کرینہ کپور کے گھر کے اندر ہی ہوا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر جاری ایک تصویر میں کرینہ نے اپنے ہاتھوں سے بیٹے کا چہرہ بھی چھپایا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ کرینہ کپور کی نئی فلم بکنگھم مرڈر 13 ستمبر کو تھیٹرز کی زینت بنے گی جبکہ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض ہنسل مہتا نے انجام دیے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں