ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی، جہانگیر ترین

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ کے نا اہلی سے متعلق فیصلے پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انھیں عدالت کے فیصلے پر مایوسی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ سے تا حیات نا اہلی کے فیصلے پر جہانگیر ترین نے نظرِ ثانی کی درخواست دائر کی تھی جسے سپریم کورٹ نے مسترد کرتے ہوئے نا اہلی کا فیصلہ برقرار رکھا۔

[bs-quote quote=”نئے پاکستان کے لیے اپنا مکمل کردار ادا کیا: جہانگیر ترین” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ’میری خواہش تھی کہ پیش کردہ حقائق کا تفصیلی جائزہ لیا جاتا، مجھے سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی۔‘

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ’میں نے نئے پاکستان کے لیے اپنا مکمل کردار ادا کیا، اپنے لیڈر کے مشن کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی۔‘

سپریم کورٹ سے تا حیات نا اہل جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ انھیں اللہ‎ کی ذات پر بھروسا ہے، مشکل سے سرخرو ہو کر نکلوں گا۔


یہ بھی پڑھیں:  جہانگیرترین کی نظرثانی کی درخواست مسترد، نااہلی برقرار


واضح رہے کہ تین دن قبل سپریم کورٹ نے جہانگیرترین کی نظرِ ثانی کی درخواست مسترد کر دی اور نا اہلی کا فیصلہ برقرار رکھا، چیف جسٹس نے کہا جو دستاویز آپ سے پہلے مانگ رہے تھے، وہ بعد میں ملی تو کیا نظرِ ثانی کا جواز ہے؟

چیف جسٹس نے کہا کہ ٹرسٹ ڈیڈ بھی آپ نے کیس کے آخری لمحے میں دی تھی، ہم اسے درست نہیں تسلیم نہیں کرتے، سب کا سب فراڈ ہے، ہم مقدمے کو از سرِ نو نہیں سن رہے، مہربانی کر کے از سرِ نو مقدمہ نہ لڑیں اجازت نہیں ملے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں