اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ اینکرارشدشریف کودھمکیاں دینےکی مذمت کرتاہوں، نوازشریف اس قسم کی دھمکیاں دلوانا بند کردیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ اینکرارشدشریف کو دھمکیاں دینے کی مذمت کرتا ہوں۔
تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ ارشد شریف نےاداروں کی تباہی کے خلاف جنگ کاعلم اٹھایا ہے،انہوں نے کہا کہ نوازشریف اس قسم کی دھمکیاں دلوانا بند کردیں۔
Strongly condemn Arshad Sharif’s harassment by IB officials! He is a crusader against corruption and destruction of institutions .Lay off NS
— Jahangir Khan Tareen (@JahangirKTareen) October 7, 2017
ارشدشریف کو پیمرا دفتر میں آئی بی افسر کی دھمکی
یاد رہے کہ دو روزقبل اے آر وائی نیوز کے اینکر ارشدشریف کو پیمرا دفتر میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)کی شکایات کونسل کے سامنے آئی بی افسر نے دھمکی دی تھی ۔
Just returned from CoC Pemra. Have submitted reply.
A senior IB official threatened me in the presence of CoC members & lawyers.— Arshad Sharif (@arsched) October 5, 2017
نوازشریف نے37اراکین پارلیمنٹ کیخلاف آئی بی کو متحرک کیا، انکشاف
یاد رہے کہ پروگرام ’پاور پلے‘ میں مورخہ 25،27ستمبر 2017 کو نشر ہونے والی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ نوازشریف نے حکومت پر تنقید کرنے والے سینتیس اراکین پارلیمنٹ کیخلاف انٹیلی جینس بیورو (آئی بی) سے چھان بین کروائی۔
رپورٹ کے مطابق آئی بی نے دس جولائی2017کو اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کے حکم پرایک رپورٹ مرتب کی جس میں37 پارلیمنٹینز کے نام شامل ہیں جن کے کالعدم دہشت گرد تنظیموں سے نہ صرف رابطے ہیں بلکہ ان سے لین دین اور ناجائز سرگرمیوں میں بھی ملوث ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ارشدشریف کو پیمرا دفترمیں آئی بی افسر کی دھمکی کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس عمل سے مسلم لیگ ن کا فاشسٹ چہرہ سامنے آگیا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔