اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

انڈر 23 ورلڈ اسکوائش چیمپئن شپ کی میزبانی پاکستان کے لیے اعزاز ہے، جہانگیر خان

اشتہار

حیرت انگیز

سابق ورلڈ اسکوائش چیمپئن جہانگیر خان کا کہنا ہے کہ انڈر 23 ورلڈ اسکوائش چیمپئن شپ کی میزبانی پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔

کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اسکوائش لیجنڈ جہانگیر خان نے کہا کہ انڈر 23 ورلڈ اسکوائش چیمپئن شپ پہلی بار ہورہی ہے جس کی میزبانی پاکستان کررہا ہے جو ایک اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ چیمپئن شپ سے پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی فائدہ ہوگا۔

جہانگیر خان نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اسکوائش میں اپنا کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرے گا، پاکستان میں ٹیلنٹ ہے لیکن بچوں میں محنت کی لگن نہیں۔

سابق چیمپئن نے کہا کہ ورلڈ چیمپئن بننے کے لیے بہت محنت درکار ہوتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں