تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

ناراض جماعتوں کو منانے کا مشن، جہانگیر ترین میدان میں آگئے، کامیاب ملاقاتیں

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین ناراض اتحادی جماعتوں کو منانے کے لیے میدان میں آگئے اور انہوں نے دو ناراض جماعتوں کی ناراضی تقریبا ختم کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومتی اتحادی جماعت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے وفد سے جہانگیر ترین نے ملاقات کی جس میں جی ڈی اے کے خدشات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ملکی سیاست پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا اور آپسی اختلافات کو مشروط ختم کرنے پر اتفاق بھی کیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ فہمیدہ مرزا کی قیادت میں جی ڈی اے وفد سےنتیجہ خیز بات چیت ہوئی ، حکومت اور جی ڈی اے کے مابین اب کوئی معاملہ حل طلب باقی نہیں ہے، جی ڈی اےپہلے بھی حکومت کا اہم حصہ تھی اور آئندہ بھی اتحادی رہے گا، ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر نئے پاکستان کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں: اتحادیوں کو منانے کے لیے وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب کو اہم ہدایت

بعد ازاں جہانگیر ترین، وفاقی وزیردفاع پرویز خٹک، وزیرقانون فروغ نسیم اور سینیٹر اعظم سواتی نے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے وفد سے ملاقات کی، جس میں اتحادی جماعت کے تمام تحفظات بغور سُنا گیا۔ بی این پی کے وفد کی قیادت جہانزیب جمالدینی نے کی۔

حکومتی وفد نے بی این پی مینگل کو تمام تر تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور بلوچستان کے تمام مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments

- Advertisement -